کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتار،اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز اور منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق،لیاقت آباد پولیس نےجائیداد کے تنازع پر لڑائی میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو مکان نمبر 5/122 سےگرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سہیل ولد محمد تسنیم اور محمد آفاق ولد محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول 30 بور بمہ 4 راؤنڈ زندہ جبکہ 2 عدد چلیدہ خول 30 بور اور ایک عدد نائن ایم ایم بمعہ 4 راؤنڈ زندہ جبکہ 3 عدد چلیدہ خول برآمد ہوئے۔