• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی شہری کو لاڑکانہ سے بذریعہ بس کراچی پہنچنے کے بعد پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)لاڑکانہ سے بس میں کراچی پہنچے ایک جاپانی شہری کو کراچی پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ پریڈی پولیس کے مطابق ایک جاپانی شہری یووچی کاواساکی گذشتہ روز لاڑکانہ سے نجی کمپنی کی بس میں کراچی پہنچا۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر واقع بس اڈے پہنچ کر جاپانی شہری کو حفاظتی تحویل میں لے لیا اور صدر میں پاسپورٹ آفس کے قریب واقع ہوٹل منتقل کردیا ،جہاں جاپانی نے پہلے سے کمرہ بک کرا رکھا تھا۔ پولیس نے ہوٹل میں سیکورٹی تعینات کردی ہے۔ جاپانی ایک دن بعد کراچی سے اپنے اگلے سفر پر مسقط کیلئے روانہ ہوگا۔ پولیس کے مطابق جاپانی شہری کو حفاظتی تحویل میں ہی ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید