• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج توقع کرتی ہے مشکل گھڑی میں سیاسی قیادت ساتھ کھڑی ہو، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اور ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ اس وقت فوج پاکستان کی سیاسی قیادت تمام سیاسی تنظیموں انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے توقع کرتی ہے کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں بجائے اس کے کہ وہ بے یقینی پیدا کریں انتشار پیدا کریں۔

تجزیہ کار ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا کہ یہ جو عزم استحکام آپریشن کی بات کی جارہی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے سوسائٹی زیادہ اچھے طریقے سے انگیج ہوگی۔

تجزیہ کار اور ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں بہت واضح طور پر فوج کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے کہ قومی سلامتی کے اوپر جو سیاسی بیانیہ ہے اس حوالے سے عوام میں جو بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش ہے چاہے وہ احتجاج کے ذریعے سے ہو انتشار کے ذریعے سے ہو ڈیجیٹل ٹیرارزم کے ذریعے سے ہو وہ قومی سلامتی کے جو اہم ترین تقاضے ہیں ان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر اپنی سوچ کی ترجمانی کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے کہ پاک فوج جو ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہی ہے، سیکڑوں آپریشنز روز کی سطح پر کئے جارہے ہیں تو اس وقت فوج پاکستان کی سیاسی قیادت تمام سیاسی تنظیموں انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا سے توقع کرتی ہے کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں بجائے اس کے کہ وہ بے یقینی پیدا کریں انتشار پیدا کریں ۔

اہم خبریں سے مزید