• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے تک مہنگا اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے تک کااضافہ، اوپن مارکیٹ میں50پیسے کی کمی،یورو کی قیمت 5پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت20پیسے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.00روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 278.30روپے سے بڑھ کر 278.40روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سےڈالر کی قیمت خرید 279.00 روپے سے کم ہو کر 278.50روپے اور قیمت فروخت 280.50روپے سے کم ہو کر 280.00 روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک پیسےکے اضافے سے 301.00 روپے سے بڑھ کر 301.01روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 304.00روپےسے کم ہو کر 303.95 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 20پیسے کی کمی سے 357.70 روپے سے کم ہو کر 357.50روپے اور قیمت فروخت 19 پیسے کی کمی سے 361.17 روپے سے کم ہو کر 360.98 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید