لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں مینار پاکستان پر’یوم صدر ‘ تقریب منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ضلع انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے راہ نما فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کو درخواست جمع کروائی ہے جس میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت مانگی گئی ہے۔