• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر نئے انتخابات کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فارم 45کی حکومت ہونی چاہیے فارم 47کی نہیں، پاکستان کو بنے 77سال ہو گئے اور ہم ہر روز پیچھے جا رہے ہیں،فراڈ سے جتوائے گئے قوم کی کیا نمائندگی کرینگ، گاڑیاں ، مفت بجلی ،پٹرول حکمراں لیں، عوام کا کیا قصور ہے؟ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو جاگیردارانہ نظام ختم کرنا ہو گا، ریاست تعلیم صحت اور امن بھی نہ دے اور ٹیکس بھی لگائے ایسا نہیں ہو گا، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے۔ اگر سٹوڈنٹس کی طاقت دیکھنی ہے تو بنگلہ دیش کے سٹوڈنٹ دیکھ لیں۔ چالیس سال سے پاکستان میں سٹوڈنٹ یونین نہیں ہے، فراڈ سے جتوائے گئے قوم کی کیا نمائندگی کریں گے، 26 جولائی کو عوام کیلئے ڈی چوک پر ایک تاریخی دھرنا ہو گا، امن کی راہ میں کسی نے روکاوٹ بننے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ نمٹ لیں گے۔
اہم خبریں سے مزید