• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے مسافروں کو چائینز اور کانٹیننٹل کھانوں کی فراہمی کیلئے خیبر میل کیساتھ ڈائننگ کار لگانے کا فیصلہ

لاہور ( محمد صابر اعوان ) پاکستان ریلوے نے پہلی مرتبہ مسافروں کو دوران سفر چائینز اور کانٹیننٹل کھانوں (فاسٹ فوڈ )کی فراہمی کے لئے خیبر میل کے ساتھ نئی جدید سہولیات سے آراستہ رائل ڈائننگ کار لگانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے طویل فاصلے کی ٹرین خیبر میل میں دوران سفر مسافروں کو تازہ لذیز اور معیاری کھانا فراہم کرنے لئےنجی شعبہ کے تعاون سے جدید ترین ایئر کنڈیشن ڈائننگ کار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دوران سفر مسافروں کوپہلی بار چائینز اور کانٹینٹل کھانے میسر آئیں گے۔
اہم خبریں سے مزید