کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قانون میں واضح ہے ممنوعہ فنڈنگ والی پارٹی الیکشن نہیں لڑ سکتی، کوئی بھی مقبول شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے، مجھ سے حلقے میں کوئی الیکشن نہیں جیت سکتا اسکا مقصد یہ نہیں کہ میں لوگوں کو کہوں آگ لگا دو جلائو اورگھیرائو کرو، پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر وفاق نے اب تک پیپلزپارٹی سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ عوام میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں، کچھ لوگ منفی باتیں پھیلاتے ہیں کہ پندرہ بیس دنوں میں ملک میں کچھ ہونے والا ہے، لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ملک میں کچھ بھی نہیں ہونے والا۔شرجیل میمن نے کہا کہ لوگوں کو راغب کیا جا رہا ہے کہ وہ تشدد کی راہ اپنائیں۔ ارشد شریف نے ان ملکوں کا انکشاف کیا تھا جو یہاں فنڈنگ کررہے تھے۔