• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیان جناح اور شہبازٹاؤن کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر کی تعریف

کوئٹہ (پ ر) اہلیان جناح ٹائون اور شہبازٹائون کوئٹہ نےکنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کینٹ کےکنٹونمنٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر اور سینٹری انسپکٹرعمران شوکت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کوششوں سے شہباز ٹائون اور جناح ٹائون میں صفائی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ان کے اقدامات سے علاقے کے لوگ ایک مثبت اور خوش کن تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔ان کی نگرانی سے صفائی کا عملہ دن رات علاقے کو صاف رکھنے کچرہ اٹھانے کےلیے کوشاں اور ایمانداری سے فرائض انجام دے رہا ہے ۔یہاں جاری بیان میں اہلیان شہبازٹائون اور جناح ٹائون کوئٹہ نے ارسلان حیدر اور عمران شوکت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اہل علاقہ ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید