بھارتی ریاست کیرالہ میں وبائی انفیکشن ’نیپاہ‘ سے نوجوان کی موت کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں 14 سال کے لڑکے کی نیپاہ وائرس سے موت کے بعد الرٹ جاری کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ رکھنے والے 246 افراد کو قرنطینہ کر کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ 63 کو ہائی رسک کیٹیگری قرار دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ نیپاہ زونوٹک وائرس سور اور چمگادڑ سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔ نیپاہ انفیکشن سے بچاؤ کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں، نہ کوئی علاج ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں 2018 سے نیپاہ وائرس سے درجنوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
گزشتہ برس 5 افراد میں نیپاہ وائرس کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے اسکول اور دفاتر بند کردیے تھے۔