امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کے فیصلے پر قوم سے خطاب کریں گے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ کل رات 8 بجے قوم سے خطاب کروں گا، امریکی عوام کو آگے کی صورتحال اور یہ بتاؤں گا کہ امریکی عوام کےلیے اپنا کام کیسے ختم کروں گا۔
صدر بائیڈن کا قوم سے خطاب پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات صبح 5 بجے نشر ہوگا۔