• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کو ریلیف دینے کیلئے کردار ادا کریں : خواجہ سلیمان صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے،بجلی کے بلوں میں ہو شرپا اضافہ اور بے جا ٹیکسز ختم نہ کیا گئے تو عوامی لاو ا پھٹ پڑے گا ،جو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے انتہائی تباہ حالی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ممتاز آباد گول پلاٹ کے صدر شیخ طاہر ارشد کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب میں کیا جس میں مرکزی سینئر نائب صدر بابر علی قریشی صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ندیم قریشی،عاطف شاہ،وسیم باٹا بھی، راؤ لیاقت علی، ذیشان ظفر، رانا محمد اویس، رانا محمد ہاشم، شاہد محمود انصاری، سلیم صدیقی، شیخ الطاف ملک کامران بھٹہ، عبدالغفور، چوہدری محمد شہباز اختر، ڈاکٹر شفیق، غلام محی الدین، شاہدصدیقی، ندیم شیخ،اعجاز قریشی، محمد تابش ودیگر موجود تھے۔ خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے لئے حقیقی معنوں میں اپنا کردار ادا کریں نہ کہ تاجر برادری اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کریں۔
ملتان سے مزید