کوونٹری (پ ر) عوامی خدمت گار عبدالستار ایدھی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اللہ دتہ چوہدری نے کہا کہ عبدالستار ایدھی اعلیٰ اوصاف، عوامی خدمت گار، عجز و انکساری کا پیکر، دکھی انسانیت کا سہارا تھے۔ انہوں نے پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کرکے خالق کائنات کی رضا حاصل کی۔ ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ناممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ دیگر تعزیت کرنے والوں میں چوہدری منظور حسین، راجہ شاہد اقبال، حاجی احمد حسین، دلنواز راجہ، چوہدری آمین، حاجی شریف مغل، چوہدری حق نواز، محمود صادق، جاوید حنیف مبارک کیانی، واجد برکی، بشیر آرائیں، حاجی کرامت حسین، عباس صادق، یٰسین نمبردار، جمشید علی، کاظم شہزاد، شحریز حنیف، حاجی راجہ محمد فاروق، صوفی امجد نقشبندی، حاجی منصف، چوہدری منگا خان، چوہدری طارق، پیر عرفان شاہ، صوفی الطاف، راجہ اصغر، حاجی راجہ امیر افضل، رفیق انقلابی و دیگر شامل تھے۔