وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہے 60 روپے کے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ خسارے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، اس وقت ملک میں مشکل ترین حالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا واقعے پر افسوس کا اظہار کرسکتا ہوں، حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالے کے لیے کام کر رہی ہے۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ جتنی دیر ہم بیٹھیں ہیں محدود وسائل میں جو کر سکے کریں گے۔