• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے جب بھی مارشل لاء کا خطرہ پیدا ہو عدالتیں کھلی ہوں، جسٹس اطہر من اللّٰہ

نیویارک (ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں جب بھی مارشل لاء کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں جنہیں میری عدالت کے سوا کہیں سے ریلیف نہیں ملتا تھا، وہ بھی آج پروپیگنڈا کررہے ہیں، ججوں کی تعیناتی میں مجھے ایک جج کو منانے میں تین اور دوسرے جج کو منانے میں دو سال لگے۔ نیویارک بار سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں ٹی وی چینل کا نام لینا نہیں چاہ رہاجس نے عدم اعتماد کے وقت ایسا ماحول بنایا جیسے مارشل لاء لگنے والا ہے، میں چاہتا ہوں جب بھی مارشل لاء کا خطرہ ہو عدالتیں کھلی ہوئی ہوں۔

اہم خبریں سے مزید