کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال حکومت کے موجودہ اقدامات سے سیاسی استحکام آئے گا یا عدم استحکام؟ کا جواب دیتے ہوئے فخر درانی نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ پر جتنی تنقید کریں گے اتنے ہی مقبول ہوں گے، اس صورتحال میں حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانا پڑے گی .
شہزاد اقبال کا کہنا تھاکہ تمام فریق بند گلی میں پھنس گئے ہیں ہر فریق سمجھتا ہے پیچھے ہٹنے پر اسے نقصان ہوگا، سہیل وڑائچ نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی مناسب نہیں ہے.
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملہ میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہے، حکومت پی ٹی آئی کو صرف ڈرارہی ہے ایسی بیوقوفی نہیں کرے گی۔