• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا خطاب، مسلمان رکن پارلیمنٹ نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائے رکھی

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے نیتن یاہو کے خطاب کے دورانمسلمان رکن پارلیمنٹ راشدہ طالب نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختی اٹھائے رکھی، درجنوں ارکان پارلیمنٹ نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا جو غزہ میں ہزاروں شہریوں کے قتل پر نالاں تھے۔ جیسے ہی نیتن یاہو نے خطاب شروع کیا خاتون رکن پارلیمنٹ راشدہ طالب نے ’’جنگی مجرم‘‘ کی تختہ اٹھالی، انہوں نے نیتن یاہو کیلئے کھڑے ہونے سے بھی اجتناب کیا، انہوں نے تختی کا دوسرا رخ بھی سامنے کیا جس پر لکھا تھا ’’نسل کشی کا ذمہ دار‘‘ درج تھا۔
اہم خبریں سے مزید