• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتھا خاں پل پر ایک بار پھر سوراخ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناتھا خاں پل پر ایک بار پھر سوراخ ہوگیاڈرگ روڈ سے ائرپورٹ جانے والے ٹریک پرپل ختم ہونے سے چند میٹر پہلے اترائی پر تقریباً6 مربع فٹ کا سوراخ ہونے سے سارا دن گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ٹریفک پولیں کے موجود ہونے کے باوجود گاڑیاں انتہائی سست رفتار سے چل رہی تھیں ٹریفک جام کے اثرات شام کے اوقات میں کارساز تک تھے جس سے اپنے گھروں اور ائرپورٹ جانے والوں کو پریشانی کا سامنا رہا واضح رہےاسی مقام پر بار بارپل بیٹھ جاتا ہے گزشتہ سال کے ایم سی نے اس ٹریک کی کروڑوں روپےسے مرمت کی تھی اس کے ایکسپنشن جوائنٹ تک تبدیل کر دئے گئے تھے ایکسپنشن جوائنٹ کی تبدیلی کے دوران شہریوں کودوماہ تک اس پل سے گزرتے ہوئے مشکلات رہیں تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید