اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کیخلاف کارروائی کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔جماعت اسلامی نے بجلی و گیس بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔