• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکالت کی ڈگری جاری کرنے کے خلاف درخواست، ضیاء الدین یونیورسٹی اور فریقین کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ضیاء الدین یونیورسٹی کی جانب سے وکالت کی ڈگری جاری کرنے کے خلاف درخواست پر ضیاءالدین یونیورسٹی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاریبار کونسل، سندھ بار کونسل، رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ اور دیگر سے بھی جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان بار کونسل کو ضیاء الدین یونیورسٹی سے ایل ایل بی کرنے والوں کا لائسنس جاری نہ کرنے کا حکم دیا جائے، ضیاء الدین یونیورسٹی کو ایک سال کے ایل ایل بی میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی، درخواست گزار کے وکیل شاہ احمد ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو دی گئی اجازت 26 جون 2020 کو ختم ہوگئی ہے ، اس کے باوجود یونیورسٹی پانچ سالہ پروگرام میں داخلے دے رہی ہے، یونیورسٹی کو ڈگری دینے کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے، پاکستان بار کونسل کو بھی شکایت کی تھی مگر جواب موصول نہیں ہوا، استدعا ہے کہ سندھ بار کونسل سمیت دیگر بارز کو ضیاء الدین یونیورسٹی سے پاس ہونے والوں کو وکالت کا لائسنس جاری نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید