• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پر قتل کے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر تفتیش کیلئے طلب

لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں نواز شریف پر قتل کے سنگین الزامات لگانے والے سید تسنیم حیدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔لندن پولیس کی طرف سے طلب کیے جانے کی تسنیم حیدر نے تصدیق کی ۔کائونٹر ٹیرر ازم پولیس کے افسران رواں ماہ کے وسط میں تسنیم شاہ کے انٹرویوز کریں گے، یہ پولیس افسران تسنیم حیدر سے2دن مسلسل انٹرویوز کریں گے، پولیس اس سے قبل بھی تسنیم حیدر سے 2،3انٹرویو زکر چکی ہے۔تسنیم حیدرنے ارشد شریف کے قتل کا الزام نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ پر لگایا تھا۔آج تک سکاٹ لینڈ یارڈ نے شریف فیملی یا ناصر بٹ کو تسنیم حیدر کے الزامات پر طلب نہیں کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر اور ان کے وکیل اب تک الزامات کی سچائی کے حوالے سے شواہد مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر کے دعوئوں کا جائزہ لے رہے ہیں، تفتیش کے دوران تسنیم شاہ کو مترجم بھی فراہم کیا جائے گا۔تسنیم حیدر کے الزامات کی انویسٹی گیشن کائونٹرز ٹیرر ازم پولیس کے افسران کر رہے ہیں۔تسنیم حیدر کے الزامات اور معاملے کی تفتیش کائونٹر ٹیرر ازم پولیس کا ایس او 15 ڈویژن کر رہا ہے۔ناصر بٹ نے تسنیم حیدر کے الزامات کے بعد پولیس کے پاس ان کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ناصر بٹ نے موقف اختیار کیا کہ تسنیم حیدر کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، ارشد شریف کی والدہ بتا چکی ہیں کہ ان کے بیٹے کے قتل کے حوالے سے انہیں کن پر شبہ ہے۔ناصر بٹ نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں کہہ چکی ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور مراد سعید کو طلب کیا جائے۔ناصر بٹ نے کہا کہ ارشد شریف سے ہمارا تو کچھ لینا دینا نہیں تھا، بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو جواب دینا ہو گا۔

یورپ سے سے مزید