ملتان(سٹاف رپورٹر)سوشل ویلفیئرملتان کے ذیلی ادارے صنعت زار میں تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کے لئےقائم شاپ میں منیجر کی ملی بھگت سے اشیاء مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔زیر تعلیم بچیوں نے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور منیجر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ادارے میں زیر تعلیم بچیوں کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق غریب اور متوسط طبقہ سے ہےاور وہ اتنی مہنگی اشیاء نہیں خرید سکتیں۔طلبہ کا کہنا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بار ہا منیجر کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیااور الٹا ہمیں ہی دھمکایا جاتا ہے کہ ادارے سے نکال دیا جائے گا۔