• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، انجمن تاجران عثمانیہ بازار فاروق اعظم روڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن تاجران عثمانیہ بازار فاروق اعظم روڈ سورج میانی کے صدر پرویز گجر ،آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران عثمانیہ بازار فاروق اعظم روڈ سورج میانی روڈ کے اجلاس کے دوران تاجر نمائندوں سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر مختلف مارکیٹوں کے صدور وجنرل سیکرٹری مٹھو گجر،طیب خان،شیخ شفیق، عبید اللہ انصاری،طارق ہانس،شیخ عثمان، ملک رمضان سیال،نواز آرائیں،رانا عبدالرحمن، عثمان جٹ، زبیر کمبوہ، ظفر پہوڑ، امجد بھولا، جہانزیب، نوید، یعقوب مغل،شیخ شفیق قریشی، صبغت اللہ انصاری شریک تھے۔
ملتان سے مزید