• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک با اثر شخص دھمکیاں دے رہا ہے، مجھے انصاف چاہئے،ریاض خروٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)قومی امن کمیٹی بین المذاہب خیبر پختونخوا کے صدر ریاض خروٹی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بااثر شخص میرے 4 کروڑ روپے واپس کرنے کی بجائے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف پروپگینڈہ کرنے کے ساتھ مجھے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے رہا ہے ، اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کریں بصورت دیگر خودسوزی کرنے پر مجبور ہوں گا ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مذکورہ بااثر شخص کی دو کیسوں میں ضمانت کرائی اور چار کروڑ روپے نقد دئیے لیکن اب رقم واپس کرنے کی بجائے میرے اوپر کیچڑ اچھال رہا ہے ، جب بھی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں تو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں انہوں نے گورنر بلوچستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ، کورکمانڈر بلوچستان ، آئی جی ایف سی بلوچستان ، آئی جی پولیس بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی انہیں انصاف فراہم اور رقم واپس دلائی جائے بصورت دیگر خودسوزی پر مجبور ہوں گا ۔
کوئٹہ سے مزید