• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کالو خان کی کر دار کشی کے خلاف کنونشن 17 جولائی کو صوابی میں ہوگا

صوابی( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں پختون قوم کے ہیرو ملک کالو خان کی کر دار کشی کے خلاف اتوار سترہ جولائی کی صبح حقانی پبلک لائبریری ہال صوابی میں منعقد ہ کنونشن میں شرکت کریں گی اس سلسلے میں ان جماعتوں کا مشاورتی اجلاس زیرصدارت ضلعی ناظم امیررحمن خان منعقدہوا جس میں کنونشن کیلئے یوسفزئی ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے جماعت نہم کی انگریزی کتاب میں  قومی ہیروملک کالوخان کی بدنامی پر غم وغصے کا اظہار بھی کیا گیا ۔ کنونشن میں تمام جماعتوں کے رہنما و کارکنان شرکت کرینگے اور پختون سکالر ز، تاریخ اور قومی ہیر وز کے حوالے سے اظہار خیال بھی کرینگے ۔
تازہ ترین