• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو آج احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آج اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی کی آج اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ آج احتجاج عملی طور پر اب ممکن نہیں اس لیے پی ٹی آئی پٹیشن نئی درخواست تصور ہوگی، 29 جولائی ایف نائن پارک یا کسی مناسب جگہ احتجاج کی درخواست پر انتظامیہ فیصلہ کرے، ڈی سی اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی احتجاج کی درخواست پر وجوہات کے ساتھ فیصلہ کریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اسٹیٹ کونسل احتجاج کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے، درخواست گزار نے کہا کہ 29 جولائی ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت دے دی جائے۔

عدالت عالیہ کا نے کہا کہ درخواست گزار نے انڈر ٹیکنگ دی کہ احتجاج پرامن ہوگا کوئی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال نہیں بنے گی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا 18 جولائی سے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔

قومی خبریں سے مزید