میزبان سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دیکر ویمن ایشیا کپ کے فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ انڈیا ویمن نے بنگلادیش کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔
دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 140 رنز بنائے۔ منیبہ علی 37 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔
گل فیروزہ نے 25 رنز اور کپتان نڈا ڈار نے 23 رنز بنائے۔ فاطمہ ثناء 23 اور عالیہ ریاض 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
جواب میں پاکستان ویمن نے 19 رنز پر دو سری لنکن بیٹرز کی وکٹیں حاصل کیں، لیکن کپتان چماری اتاپتو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
انوشکا سنجیونی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، سری لنکا ویمن نے ہدف ایک گیند قبل 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سعدیہ اقبال نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا ویمن نے بنگلادیش ویمن کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔
سری لنکا اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائےگا۔