• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں چاقو کے حملے سے فوجی شدید زخمی، ملزم گرفتار

لندن( نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں فوجی کو چاقو مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونیفارم میں ملبوس تقریباً 40 سالہ فوجی کو منگل کی شام جلنگھم میں اس کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فوجی پر حملہ کرنے والے24 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے پاس سے متعدد چاقو بھی برآمد کیے گئے۔دوسری جانب وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے فوجی پر حملے کو حیران کن قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کو دہشتگردی سے متعلق نہیں سمجھا جارہا۔
یورپ سے سے مزید