• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چک ہریام پل کی تعمیر بلاتاخیر کی جائے، حاجی چوہدری محمد قربان

لوٹن ( نمائندہ جنگ ) چیئرمین میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ ، کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن حاجی چوہدری محمد قربان نے میڈیا کو بیان میں کہا ہے کہ چک ہریام پل کی تعمیر بلاتاخیر کی جائے اور جلد از جلد میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے، اس حوالے سے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیرسمیت متعلقہ اداروں کو فوری طور پر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ چوہدری صحبت علی مرحوم کے صاحبزادے اور صدارت چوہدری نورحسین مرحوم کے صاحبزادے کے پاس ہے یہ دونوں شخصیات کشمیری عوام کے دلوں میں بستی ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ صدر اور وزیر اعظم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزاد کشمیر خطے کے مظلوم عوام کی داد رسی جاری رکھیں گے اور باالخصوص چک ہریام پل کو مکمل کرنے کا وعدہ پورا اور میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قیام کو بھی عملی جامہ پہنائیں گے اوور سیز کشمیری بھی اس پل اسے استفادہ اٹھاتے ہیں جو اب مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
یورپ سے سے مزید