• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس اولمپکس :کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل ہوگئے

پیرس( نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ پیرس اولمپکس میں شامل ہونے والے تقریباً 90 فیصد کھلاڑیوں کا کھیلوں کے انعقاد سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس 32 ہزار 600 سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، کو پچھلے 6 ماہ کے مقابلے تقریباً 45 فیصد زیادہ ہیں۔جانچ کے نتیجے میں ممکنہ اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85 سے زیادہ کیسز سامنے آئے، جس کے نتیجے میں پلئیرز پر پابندی کا امکان ہے۔ایجنسی نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75 فیصد کے کم از کم 3 بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یورپ سے سے مزید