• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں وہیل مچھلی نے مچھیروں کی کشتی الٹ دی

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا میں وہیل مچھلی نے مچھیروں کی چھوٹی کشتی پر حملہ کرکے اسے الٹ دیا۔ قریب موجود دیگر مچھیروں نے یہ منظر ریکارڈ کرلیا،جس کی وڈیو وائرل ہوگئی ۔ واقعہ امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے سمندر میں پیش آیا۔ حملے کے وقت کشتی میں 2 افراد سوار تھے جنہیں قریب موجود افراد نے ریسکیو کرلیا اور وہ محفوظ رہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عام طور پر ہمپ بیک وہیل کشتیوں پر حملہ نہیں کرتیں۔
یورپ سے سے مزید