• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے شارجہ جانے والا آئل ٹینکر روک لیا

لندن (نیوز ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب نے شارجہ جانے والے آئل ٹینکر کو سمندر میں روک لیا ۔ٹوگو کا پرچم والا آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے زیر انتظام تھا اور اس پر 1500ٹن مارین گیس آئل لے جایا جا رہا تھا۔ یہ اطلاع برطانوی بحری سیکورٹی کے ادارے ایمبری نے دی ہے۔ آئل ٹینکر عراقی ساحل طرف سے مارین گیس آئل لے کر آ رہا تھا اور اسے شارجہ پہنچنا تھا،جسے پاسداران انقلاب نے ایرانی بندرگاہ بوشہر سے جنوب مغرب میں 61 سمندری میل کے فاصلے پر روک لیا۔ برطانوی ادارے کے مطابق یہ اقدام سیاسی بنیادوں پر نہیں کیا گیا اورنہ ہی اس کا جنگی سرگرمی سے تعلق تھا بلکہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے آئل ٹینکر کو انسداد اسمگلنگ کی کوشش کے تحت قبضے میں لیا گیا ہے۔ ایمبری کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں میں ایک تسلسل ہے۔ ایرانی پاسدران انقلاب سمندر کے راستے اسمگلنگ روکنے کے نام پر اس طرح کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔ ایران کا تیل خطے میں سستا ترین ہے۔ اس کی وجہ اس پر پابندیاں ہیں اور اسے کرنسی کی ضرورت رہتی ہے۔
یورپ سے سے مزید