• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کیخلاف سیریز، قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اگست میں لگے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اگست کے دوسرے ہفتے میں لگایا جائے گا جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا، پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہو گی۔ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی پاکستان واپسی پر ٹیسٹ اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا، جو بنگلا دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے بعد آسٹریلیا سے پاکستان آ جائیں گے، محمد ہریرہ اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ فہیم اشرف، وسیم جونئیر، صائم ایوب اور نعمان علی کا قومی اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہو گی اور عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ ہو گا۔

اسپورٹس سے مزید