• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹرز پاکستان میں کھیلنے کو تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں رحمٰن اللّٰہ گرباز اور محمد نبی نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلیں گے، معلوم نہیں کہ ہمارے بارے میں جھوٹی خبریں کون پھیلاتا ہے۔دونوں کھلاڑی کینیڈا میں گلوبل ٹی 20 میں مصروف ہیں۔افغان کرکٹر محمد نبی نے کہاکہ سوشل میڈیا کی ایسی خبروں پر توجہ نہ دیا کریں، رحمٰن اللّٰہ گرباز نے کہا کہ مجھے پاکستانی شائقین نے بڑا پیار دیا ہے، میں پی ایس ایل میں کھیلا ہوں، ہم پاکستان جا کر ضرور کھیلیں گے۔
اسپورٹس سے مزید