• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز، آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے صف اول کے کرکٹرز پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا۔پاکستان کی آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز پر شیڈول کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق آل فارمیٹ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ریڈ بال کرکٹ کی تیاری کا موقع فراہم کر دیا گیا ۔بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کو چار شیفلڈ شیلڈ کے میچز مل گئے ۔ملٹی فارمیٹ کرکٹرز کو عرصہ دراز کے بعد سیریز سے قبل شیفلڈ شیلڈ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے آسٹریلیا بھارتسیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے شروع ہو گا ۔شیفلڈ شیلڈ میچز کے لیے ملٹی فارمیٹ کھلاڑیوں کی دستیابی کا اثر پاکستان کے خلاف سیریز پر پڑنے کا امکان ہے۔پاکستان نے ون ڈے سیریز 4 ،8 اور 10 نومبر کو کھیلنا ہے ۔آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 14 ، 16 اور 18 نومبر کو شیڈولڈ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہی کھلاڑی منتخب ہوں گے جو انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید