• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کے بولر نے شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عمان کے فاسٹ بولر 37سالہ بلال خان نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں تیز ترین سو وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو اس اعزاز سے محروم کردیا جو انہوں نے31اکتوبر 2023کو کولکتہ کے ون ڈے میں قائم کیا تھا، انہوں نےاپنے51ویں میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔پشاور سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم بلال خان نے اپنے49ویں میچ میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ ٹو میں عمان اور نمبییا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔میچ میں انہوں نے 50 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید