کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے سی سی خواتین ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جمعے کو پاکستان کا میچ میزبان سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گایہ میچ دمبولا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔اس سے قبل ڈیڑھ بجے دوپہر پہلا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔شائقین کو توقع ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر اتوار کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی لیکن پاکستان کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ہماری نوجوان بولرز نے عمدہ بولنگ کی ہے یہی سوچ کر یہاں آئے ہیں کہ اس بار ایشیا کپ جیتنا ہے۔ویمنز ایشیا کپ میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔