• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے ٹبہ سیلاب آباد میں محمد اعظم سے 3 ڈاکو اسلحہ کے زور پر25ہزار چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سرکلر روڈ پر عابد الرحمان سے 2نامعلوم افراد 50ہزار وموبائل لے گئے ،شاہ خرم کے علاقے میں فرحان احمد سے 2 ڈاکو 13ہزار اور4 موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے گارڈن ٹائون میں ظفراللہ سے 3افراد نے موٹر سائیکل ،5ہزار وموبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی چوک پر محمد نوید سے2 ڈاکو 3 ہزار و موبائل لے گئے ،تھانہ کینٹ کے علاقے گرڈ سٹیشن پر منیب سے 2افراد 10ہزار وموبائل لوٹ کر فرار ہو گئےجبکہ تھانہ صدر کے علاقے پل ٹھٹھی سندیلہ محمد جاوید سے 2 ڈاکو 50ہزار چھین کر فرار ہوگئے ۔
ملتان سے مزید