• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبلیغی مرکز جہانگیر آباد کی اراضی اور عمارت کا ٹرسٹ کے بنیادی مقاصد کیخلاف استعمال ،حکم امتناع جاری

ملتان ( سٹافرپورٹر) انجمن اسلامیہ ابدالی مسجد نے تبلیغی مرکز جہانگیر آباد کی اراضی اور عمارت کو ٹرسٹ کے بنیادی مقاصد کے خلاف استعمال کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا اور ایڈیشنل سیشن جج ملتان نوید باری کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا۔فاضل عدالت نے 13 اگست تک حکم امتناعی جاری کردیا ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں ۔انجمن اسلامیہ کے قانونی مشیر اطہر حسن بخاری نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ تبلیغی مرکز ٹرسٹ کے بعض عہدیداران اپنی قانونی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کےبجائے اس کی جائیداد کو فروخت کرنے۔ٹرسٹ کے معاملات میں دخل اندازی کرنے اور اس کی جائیداد کو دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے مرتکب پائے گئے۔
ملتان سے مزید