• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، مزید7 کنکشن منقطع اور 5 ایکسٹینشن اتروا دیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 7 کنکشن منقطع اور 5 ایکسٹینشن اتروا دیں تفصیل کے مطابق ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا اور اسکا میٹر لگا ہوا تھا، اسکا میٹر منقطع کرکے مزید کارروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، 3 صارفین کے میٹر انڈیکس گلاس ٹیمپر پائے گئے جنہیں منقطع کرکے مزید محکمانہ کارروائی کی سفارش کردی گئی، 3صارف کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا ان کنکشنوں کو بھی منقطع کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید