• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرضی کی شادی پر ہراساں نہ کرنے کا حکم،دوسری خاتون دارالامان منتقل

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی حمیرا اظہر کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم طیب شاہ کی درخواست ضمانت منظور،شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون سکینہ بی بی کو دارالامان بھجوا دیا گیا۔چوری مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم،قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور،بوگس چیک دینے والے ملزم خرم شہزاد کی عبوری ضمانت منظور،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اشفاق حسین کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،امانت میں خیانت کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت خارج،شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج،ثانیہ زہرا قتل کیس میں 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 31 جولائی تک ملتوی،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خا تون کے ساتھ زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد طیب کی ضما نت قبل از گر فتا ری خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید