• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی پی آر کو جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طورپر لیس کیا جائیگا‘ سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ(خ ن) سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان (ڈی جی پی آر) کا دورہ کیاڈی جی پی آر بلو چستان محمد نور کھیتران اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا سیکرٹری اطلاعات نے چینی سفارتخانے کے تعاون سے زیر تعمیر ڈیجیٹل لیب کے معائنہ کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سسٹم اور انفارمیشن سیل کا معائنہ بھی کیا سیکرٹری اطلاعات کو گوگل ورک اسپیس پروگرام کے نفاذ کے بارے میں بریفنگ دی گئی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صوبے کا پہلا محکمہ ہوگا جو گوگل ورک اسپیس خدمات استعمال کرے گاانہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹل لیب اور گوگل ورک اسپیس کے نفاذ کے کام کو تیز کریں اور یہ خدمات ضلعی انفارمیشن دفاتر منتقل کی جائیںگی انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈی جی پی آر کو جدید ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس کیا جائے گا تاکہ اس کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سیکرٹری نے تعلقات عامہ کے افسران اور عملے کے لیے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کے پیش نظر، سیکرٹری اطلاعات نے ڈی جی پی آر کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات کو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں تشہیر کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید