مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہو گا، جو کرم میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کرے گا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ راستے کھولنے سے متعلق بھی جلد خوش خبری ملے گی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے ہیلی کاپٹر سے 180 افراد کو کرم پہنچایا گیا جبکہ مزید پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔