شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم مُسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو ڈرائیور اور اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہل کاروں سمیت اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق تحصیل میر علی کے اسسٹنٹ کمشنر شاولی خان کا ڈرائیور اور اسکواڈ میں شامل 2 پولیس اہلکار سرکاری ڈبل کیبن گاڑی میں پیٹرول بھروانے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واردات کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
پولیس کایہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی اور عملے کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔