• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون سے سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ زیادتی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا تعلق اٹک سے ہے، بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ وارث خان پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ بچی کے علاج کی غرض سے اسپتال آئی تھی۔ 

خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرایا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سزا دلوائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید