• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خارجی دہشتگرد ہلاک

فوٹو فائل
فوٹو فائل

ٹانک میں انٹیلی جنس بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے اغوا و ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خارجی دہشت گرد کے خاتمے کےلیے آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید