سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی بانئ پی ٹی آئی کے بغیر ناقابلِ قبول ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ایسا مطالبہ نہیں کر رہے جو ماورائے آئین ہو، ہم ریلیف نہیں مانگ رہے بلکہ فیکٹ اینڈ فائنڈنگ چاہتے ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ ہم 9 مئی اور 26 نومبر کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں، ہم سیاسی قیدیوں کی رہائی کی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تمام اختیارات ہیں وہ ہمارے مطالبات پورے کرے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کمیٹی کے سامنے رکھا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کے تمام مطالبات مان لیے جائیں گے؟
صاحبزادہ حامد رضا نے جواب دیا کہ ابھی تو آغاز ہوا ہے اختتام کا کیسے بتا دوں؟