پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جنہوں حال ہی میں نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ کرائی ہے آج کل فرانس اولمپکس 2024کے سلسلہ میں فرانس میں موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اولمپکس کھیلوں کے علاوہ فرانس میں سیاسی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں اور اولمپکس دیکھنے کےلئے آنے والے بعض نجی دورہ سیاسی و سرکاری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔
ہفتے کی شام انہوں نے پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف ایک عشائیہ میں شرکت کی ہے۔ جس میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے رہنما ان کے میزبان تھے ۔