• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری، ناکام شاداب خان کی تنزلی کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امکان ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ میںاے کٹیگری دی جائے گی جبکہ مسلسل ناکامیاں سمیٹنے والے شاداب خان کی تنزلی کا امکان ہے، محمد نواز اور عماد وسیم کو سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔پی سی بی نے سلیکٹرز اور کوچز گیری کرسٹین اور جیسن گلسپی سے مشاور ت مکمل کر لی ۔ کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے کم نہیں کئے جائیں گے البتہ کارکردگی اور فٹنس کو اہمیت دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان پہلے اے کیٹگری میں ہیں نسیم شاہ بی سے اے کیٹگری میں پرموٹ ہوں گے، پی سی بی نے حال ہی میں آل فارمیٹ کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی جاری نہیں کئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بورڈ کھلاڑیوں کی تنزلی کے حق میں تھا لیگز کے لیے این او سی جاری نہ کرنے اور گیری کرسٹن کے مشورے کے بعد پلان تبدیل کیا گیا وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے آل فارمیٹ کرکٹرز کی تنزلی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے دو فارمیٹ کھیلنے کی وجہ سے بی کیٹیگری برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ریڈ بال کے کپتان شان مسعود بھی بی میں رہیں گے ڈی کٹیگری میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہو گا کٹیگری اور کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید