• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز کے لئے کیمپ میں میچ کرانے کی تجویز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچ کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلسپی پانچ دن کے لئے اپنے اہل خانہ کے پاس چھٹیاں گذارنے کےلئے برسبین جارہے ہیں۔وہ چھ اگست کو پاکستان واپس پہنچیں گے۔پنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیریز کا تربیتی کیمپ ممکنہ طور پردس اگست سے شروع ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے تین دن پہلے ابتدائی میٹنگ کی جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔چوں کہ اس وقت سیزن آف ہے کھلاڑی صرف نیٹ پریکٹس کررہے ہیں اس لئے ان کی میچ پریکٹس کے لئے کیمپ میں میچ کرانے کی تجویز ہے۔سلیکٹرز کی میٹنگ میں محمد یوسف اور اسد شفیق کے ساتھ کپتان شان مسعود اور ہیڈ کوچ جیسن گلسپی نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
اسپورٹس سے مزید